Thursday, December 9, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں یوم علیؓ  کا مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا، سکیورٹی کے سخت انتظامات، دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات

راولپنڈی میں یوم علیؓ  کا مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا، سکیورٹی کے سخت انتظامات، دو ہزار سے زائد اہلکار تعینات
July 9, 2015
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں یوم علیؓ  کا مرکزی جلوس موہن پورہ سے برآمد ہوا جہاں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نپٹنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ راولپنڈی میں یوم علیؓ کے سلسلے میں مرکزی جلوس رات گئے موہن پورہ سے برآمد ہوا جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس کشمیری بازار، فوارہ چوک اور ٹرنک بازار سے ہوتا ہوا۔ امام بارگاہ مقبول حسین پر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر جلوس کی سکیورٹی کے سخت انتظامات دیکھنے میں آئے۔ تقریبا دو ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔