Sunday, February 25, 2024

راولپنڈی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے شروع

راولپنڈی میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے شروع
March 27, 2020
 راولپنڈی (92 نیوز) اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے شروع ہو گیا۔ صدر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی و اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر اعجاز قمر کیانی نے اسپرے مہم میں شریک افسران اور اہلکاروں کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی۔ اہلکار کورونا وائرس کو شکست دینے پر پرعزم ہیں۔ دو سو ستر سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ٹیم  سڑکوں، پارکس، بس اڈوں، چوراہوں اور دیگر مقامات پر اسپرے کرے گی۔ ترجمان کینٹ بورڈ قیصر محمود نے کورونا کے خلاف مہم میں شہریوں سے تعاون مانگ لیا۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا نے کہا کہ کینٹ میں شہریوں کو فری ماسک اور سینٹائز دینے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے۔