راولپنڈی میں پہلی بلائنڈ ایتھلیٹس کیلئے میرا تھن ، 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں پہلی بار بلائنڈ ایتھلیٹس کیلئے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں 100 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جیتنے والے کھلاڑیوں میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے انعامی رقم اورشیلڈز بھی تقسیم کئے گئے۔
راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بارخصوصی افراد کیلئے میراتھن کا انعقاد کیا گیا ، چھ کلومیٹر پر محیط میراتھن میں سو سے زائد نابینا ایتھلیٹس نے حصہ لیا۔بینائی سے محروم ایتھلیٹس مورگاہ سے لیاقت باغ تک دوڑمیں مدمقابل تھے، اتھلیٹیس نے ایسے ایونٹس کے انعقاد پر زور دیا۔
مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوار الحق نے کہا کہ کوشش ہے کہ نابینا کھلاڑیوں کی میراتھن کوگینزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کروایا جائے۔
اسپیشل کیٹگری میں سیف اللہ نے پہلی پوزیشن جبکہ انڈر16 میں سبحان عاشق نے پہلی پوزیشن حاصل کی، میراتھن ریس میں حصہ لینے والے نابینا اتھلیٹس میں انعامی رقوم اورشیلڈزبھی تقسیم کی گئیں۔