Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں نمونیہ کے شکار سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں خوار

راولپنڈی میں نمونیہ کے شکار سینکڑوں بچے ہسپتالوں میں خوار
January 1, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) پنجاب حکومت کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔ راولپنڈی میں نمونیہ کا شکارسینکڑوں بچے  ہسپتالوں میں خوارہوگئے ۔ ایک ایک بیڈ پر پانچ پانچ بچوں کا علاج  کیا جانے لگا ۔

پنجاب کے ہسپتالوں کی  صورتحال کا پول 92 نیوزکو موصول ہونے والی ویڈیو نے کھول دیا۔

راولپنڈی میں نمونیہ کی یلغار نے سینکڑوں بچوں کو اپنا شکار بنا لیا ۔ راولپنڈی کے بے نظیر ہسپتال میں مریضوں کیلئے بیڈز پورے ہیں نہ ہی معالجے کیلئے مستند ڈاکٹر موجود ہیں ۔

بے نظیر بھٹو ہسپتال کی واھد چلڈرن وارڈن میں نمونیہ کے شکار 400 سے زائد بچے بے یارو مدد گار ہیں ۔ بیڈز کی شدید قلت کے باعث ایک ایک بستر پر 5،5 بچوں کا علاج کیا جا رہاہے ۔

ہسپتال کی وارڈ میں لواحقین کا بیٹھنا تو درکنار بچوں کیلئے ہی جگہ نہیں ہے ۔

حکومت پنجاب نے میٹرو سمیت کئی بڑے بڑے منصوبے تو شروع کردیئے لیکن صحت کے حوالے کوئی قابل قدر منصوبہ پیش نہ کرسکی۔