Wednesday, December 1, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی میں ماں اور بچے کے قتل میں ملوث مجرم کا اعتراف جرم

راولپنڈی میں ماں اور بچے کے قتل میں ملوث مجرم کا اعتراف جرم
July 31, 2021 --- ویب ڈیسک

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں ماں اور بچے کو قتل کرنے کی اصل وجہ سامنے آگئی۔ ملزم واجد علی، مقتولہ نسیم بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ شادی کرنے اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر ملزم نے دونوں کو قتل کیا۔

راولپنڈی میں ماں اور بچے کو قتل کرنے کی اصل وجوہات ک ا92 نیوز نے پتہ لگا لیا۔ ملزم واجد علی نے اقرار جرم کر لیا۔ اقرار کیا، کہ نسیم بی بی سے شادی کرنا چاہتا تھا، شادی کرنے اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر دونوں کو قتل کیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق نسیم بی بی پہلے سے شادی شدہ تھی جبکہ ملزم نے نسیم بی بی سے پہلے دوستی کی اور قتل سے پہلے قیمتی موبائل تحفہ میں دیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے نسیم بی بی کو 14 ماں کا بچہ باپ کے حوالے کرنے کو کہا۔ عامل سے ملانے کا جھانسہ دے کر مہوٹہ موہڑہ کے جنگل لے گیا۔ شادی کرنے اور بچے کو باپ کے حوالے کرنے سے انکار پر ملزم نے دونوں کو قتل کیا۔

ملزم واجد علی عرف کشمیری جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی حراست میں ہے جبکہ زیادتی اور ماں بیٹے کے قتل کا اعتراف جرم بھی کر چکا ہے۔