Saturday, March 2, 2024

راولپنڈی میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں سلنڈر دھماکا ، دو افراد جاں بحق

راولپنڈی میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں سلنڈر دھماکا ، دو افراد جاں بحق
June 5, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں روات انڈسٹریل اسٹیٹ میں سلنڈر دھماکا ہوا جس مں دو افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔

روات انڈسٹریل ایریا میں آکسیجن گیس سلنڈرز میں فلنگ کا عمل جاری تھا کہ گیس اخراج کے باعث ایک سلنڈر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد مکمل جھلس کر شدید زخمی ہوئے۔

ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں میں 32 سالہ سرفراز اور 32 سالہ ہی مکرم شامل ہیں۔ لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔