Tuesday, December 6, 2022

راولپنڈی میں جراثیم کش اسپرے شروع کر دیا گیا

راولپنڈی میں جراثیم کش اسپرے شروع کر دیا گیا

راولپنڈی ( 92 نیوز) اسلام آباد کے بعد راولپنڈی میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے جراثیم کش اسپرے شروع کر دیا گیا  ، کینٹ بورڈ نے آغاز کردیا ۔محکمہ صحت کے تعاون سے این آئی ایچ سے منظور شدہ اسپرے کینٹ بھر میں جاری ہے ۔ صدر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی بریگیڈیر اعجاز قمر کیانی کہتے ہیں کورونا کو عوامی تعاون سے شکست دینگے۔

کورونا کی وبا کے پیش نظر شہر شہر جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے ۔ راولپنڈی کینٹ میں سپرے کا آغاز کردیا گیا ۔ صدر کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی و اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیر اعجاز قمر کیانی نے اسپرے مہم میں شریک افسران اور اہلکاروں کو کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی۔

دو سو ستر سے زائد اہلکاروں پر مشتمل ٹیم  سڑکوں، پارکس، بس اڈوں، چوراہوں اور دیگر مقامات پر اسپرے کرے گی

ترجمان کینٹ بورڈ  قیصر محمود نے کورونا کے خلاف مہم میں شہریوں سے تعاون مانگ لیا۔ سی ای او کنٹونمنٹ بورڈ سبطین رضا کہتے ہیں کہ کینٹ میں شہریوں کو فری ماسک اور سینٹائز دینے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی ہے۔