Wednesday, October 5, 2022

راولپنڈی میں بدبخت بیٹے کا ماں پر بہیمانہ تشدد

راولپنڈی میں بدبخت بیٹے کا ماں پر بہیمانہ تشدد

راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی میں بدبخت بیٹے نے ماں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔  ناخلف نے ماں کو بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا اور گالیاں دیں۔

اس شخص کو جنت کی خوشخبری دی گئی،جو ماں کی خدمت کے لیے خودکو وقف کردیتا ہے۔ لیکن راولپنڈی کے علاقے ڈھوک علی اکبر کے رہائشی ارسلان نے تو اپنی دنیا اور آخرت ہی اجاڑ لی،ماں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا، گالیاں دیں اور گھرسے نکل جانے کا کہتا رہا۔

ملزم نے بیوی  کے کہنے میں آکر جب ماں کے چہرے پرتھپڑ مارے  تو آسمان لرز اٹھا، زمین کانپ اٹھی ،نہیں کانپے تو اس ظالم کے ہاتھ نہ کانپے ۔ بہنوں کی دہائیاں بھی اس کے کانوں  سے نہ ٹکرائیں  جوکہتی رہیں بھائی خدا کے لیے ماں کو مت مارو، ماں کو چھوڑ دو۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی توپولیس ایکشن میں آئی اور ملزم ارسلان  اور اس کی اہلیہ کے خلاف راولپنڈی کے تھانہ صادق ٓآباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ، سی پی او نے ملزم اور اس کی اہلیہ کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔