Wednesday, September 28, 2022

راولپنڈی ، مکینوں نے پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

راولپنڈی ، مکینوں نے پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں واقع ڈھوک اللہ داد گجر کے مکینوں نے پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پانچ دن کی بچی کو زندہ دفن کرنے والے تین افراد کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق پانچ دن کی نومولود بچی کو گڑھا کھود کر زندہ دفن کیا جا رہا تھا جب اہل علاقہ نے مل کر یہ کوشش ناکام بنا دی۔ حراست میں لئے گئے افراد بچی کو صبح پانچ بجے دفن کرنے گئے تھے۔  پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائیگا۔