Monday, September 16, 2024

راولپنڈی ، ملزم کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق

راولپنڈی ، ملزم  کی فائرنگ سے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد جاں بحق
June 12, 2018
راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے ٹریفک وارڈن سمیت دو افراد کو قتل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن نے ایک شخص کو غلط پارکنگ سے منع کیا تو ملزم اشتعال میں آگیا اور فائرنگ کر دی   جس سے ٹریفک وارڈن  موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک شہری  بھی جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونےو الے شہری کا  تعلق گوجرانوالہ سے ہے جب کہ اس کی شناخت نثار کے نام سے ہوئی ہے ۔شہریوں نے فائرنگ کرنے والے ملزم راشد کو پکڑ کرپولیس کے حوالے کردیا۔