Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

مردہ جانوروں کا 40من گوشت پکڑا گیا، 3افراد گرفتار، جڑواں شہروں میں فروخت کا انکشاف

 مردہ جانوروں کا 40من گوشت پکڑا گیا، 3افراد گرفتار، جڑواں شہروں میں فروخت کا انکشاف
September 3, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں محکمہ لائیو سٹاک نے چھاپہ مار کر مردہ جانوروں کا چالیس من گوشت پکڑ لیا گیا۔ اس کارروائی میں تین افراد گرفتار بھی کئے گئے۔ گوشت منڈی بہاو¿الدین سے لایا گیا جو جڑواں شہروں کی مارکیٹوں میں فروخت ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے آریہ محلہ میں محکمہ لائیو سٹاک نے چھاپہ مارکرمردہ جانوروں کا 40 من گوشت پکڑ لیا۔ مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 3 افراد کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ محکمہ لائیو سٹاک کے مطابق مردہ جانوروں کا گوشت منڈی بہاو¿ الدین سے لایا گیا تھا اور جڑواں شہروں کی مارکیٹوں میں فروخت کیا جاتا تھا۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کرلیا۔