Saturday, July 27, 2024

راولپنڈی: طالبات کے کالج کے قریب فائرنگ سے خوف و ہراس کی فضا

راولپنڈی: طالبات کے کالج کے قریب فائرنگ سے خوف و ہراس کی فضا
February 10, 2016
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے علاقے سرسید روڈ پر طالبا ت کے کالج کے گرد جرائم پیشہ افراد اور پولیس کی فائرنگ کے واقعے سے کالج میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ سکیورٹی ریڈ الرٹ کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وقار النسا کالج راولپنڈی کے اطراف فائرنگ کی آوازسنتے ہی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آ گئے۔ پولیس، کمانڈوز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے کالج کو گھیرے میں لے کر سرچنگ شروع کر دی لیکن اس دوران واقعہ کے بارے میں بتایا گیا کہ فائرنگ دہشت گردوں کی جانب سے نہیں بلکہ کار چوروں کی جانب سے پولیس کا تعاقب کرنے پر کی گئی۔ پولیس نے سرچنگ کے بعد کالج کو کلئیر کر کے فائرنگ کرنے والے تینوں جرائم پیشہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ واقعہ کی اطلاع پر پو لیس اور سکیورٹی فورسز کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی جبکہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی اداروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔