Wednesday, October 27, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی : صرافہ بازار میں ڈاکو جیولر شاپ سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار

راولپنڈی : صرافہ بازار میں ڈاکو جیولر شاپ سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار
October 8, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے صرافہ بازار میں ڈاکو جیولر شاپ سے لاکھوں کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے۔ ڈکیتی کے واقعہ کی فوٹیج سب سے پہلے 92نیوز نے حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے صرافہ بازار میں ڈکیتی کی ایک واردات میں ڈاکو بجلی کی لوڈشیڈنگ کا انتظار کرتے رہے اور جونہی بجلی بند ہوئی ڈاکو جیولرز شاپ میں گھس گئے۔ چار ڈاکووں میں سے دو باہر پہرہ دیتے رہے۔ ایک دروازے میں کھڑا رہا جبکہ چوتھے ڈاکو نے دکان کا صفایا کر ڈالا۔ ڈاکو نے گن پوائنٹ پر کاونٹر میں پڑا سونا ایک تھیلے میں ڈالا اور تین منٹ میں واردات مکمل کرکے فرار ہو گئے۔ صدر صرافہ یونین سہیل صادق نے آج راولپنڈی صرافہ بازار کی تمام مارکیٹیں احتجاج کے طور پر بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔