Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی : شہبازشریف سپورٹس پارک منصوبہ پنجاب حکومت کی غفلت اور نااہلی کےباعث تاخیر کا شکار ہوگیا

راولپنڈی : شہبازشریف سپورٹس پارک منصوبہ پنجاب حکومت کی غفلت اور نااہلی کےباعث تاخیر کا شکار ہوگیا
July 8, 2017

راولپنڈی (92نیوز)راولپنڈی میں شہباز شریف سپورٹس پارک منصوبہ پنجاب حکومت کی غفلت و نااہلی کے باعث تاخیر کا شکار۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ ہاکی اسٹیڈیم کے لیے قیمتی آسٹرو ٹرف اور دیگر سازوسامان گلنے سڑنے لگا۔ قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان۔

تفصیلات کےمطابق راولپنڈی راول روڈ پر شہباز شریف سپورٹس پارک کا منصوبہ ستمبر 2015 میں شروع کیا گیا جس کے لیے حکومت پنجاب نے بیرون ملک سے کروڑوں روپے کا سامان منگوایا،انتظامیہ کی غفلت کے باعث سپورٹس پارک کے لیے لایا گیا کروڑوں روپے کا سامان تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔

سپورٹس پارک میں لاوارث پڑے آسٹرو ٹرف پر سارا دن گلی محلے کے بچے کھیلتے کودتے رہتے ہیں ۔سپورٹس پارک کی لاگت 17 کروڑ روپے رکھی گئی تھی تاہم یہ منصوبہ مکمل نہیں ہوسکا۔ شہری کہتے ہیں لگتا نہیں ہے کہ حکومت اس پارک کو مکمل کرنے میں سنجیدہ ہو۔

لیگی رہنماحنیف عباسی نے جون 2017 میں منصوبہ مکمل ہونے  کا دعوی کیا تھا لیکن منصوبہ مکمل ہونے کی دور دور تک کوئی امید نہیں۔