راولپنڈی سے لاہور دھماکے کے مقام پر کار پارک کرنیوالا ملزم گرفتار
لاہور (92 نیوز) پولیس نے اتوار کی رات راولپنڈی سے لاہور کے جوہر ٹاؤن کے علاقے میں دھماکے کے مقام پر اپنی کار کھڑی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ملزم کی شناخت عید گل کے نام سے ہوئی ہے اور اسے تفتیش کے لئے لاہور منتقل کردیا گیا تھا۔ دریں اثنا، اس سے قبل گرفتار ملزم کی شناخت پیٹر پال ڈیوڈ کے نام سے ہوئی ہے جس نے دھماکے میں استعمال شدہ کار عید گل کو دی تھی۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق، لاہور میں دھماکے میں ملوث دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا پورا نیٹ ورک گرفتار کرلیا گیا۔ دھماکے میں ملوث 6 افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تحویل میں ہیں۔
ایک مبینہ دہشت گرد، ضیا خان، نے مردان، کے پی کے سے گاڑی خریدی، اور سجاد نے اسے ہدف کی جگہ تک پہنچانے میں مدد کی۔ یہ بھی اطلاع ملی ہے کہ منڈی بہاؤالدین کا رہائشی سجاد حسین، جو گاڑی لاہور منتقل کرنے میں ملوث تھا۔
سجاد گذشتہ 10 سالوں سے ماسٹر مائنڈ پیٹر پال ڈیوڈ سے رابطے میں تھا اور اس نے گاڑی لاہور منتقل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔