Thursday, February 9, 2023

راولپنڈی سے تین منشیات فروش گرفتار

راولپنڈی سے تین منشیات فروش گرفتار
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی سے تین منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے ۔ راولپنڈی میں تھانہ گوجر خان پولیس نےمنشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا،مختلف کارروائیوں کے دوران تین ملزم گرفتار  کر لیے جبکہ ملزموں سے 11کلو سے زائد منشیات بھی بر آمد کر لیں ۔ ملزم اکرام اور شمس الحیات سے پانچ، پانچ کلو،جبکہ کرامت مسیح سے ایک کلو چرس بر آمد  کی گئی ۔ پولیس کے مطابق ملزموں کیخلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے ۔