Saturday, July 27, 2024

راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2مبینہ دہشتگرد گرفتار

راولپنڈی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 2مبینہ دہشتگرد گرفتار
May 10, 2016
راولپنڈی(92نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم میں کارروائی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے راولپنڈی کے علاقے ڈھوک مستقیم میں کامیاب کارروائی کرتے دو مبینہ دہشت گرد گرفتارکر لئے ہیں ۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو کلو سے زائد بارودی مواد،ڈیٹونیٹرز اور تاریں برآمد ہوئیں ہیں ۔ پولیس نے دونوں ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئےہیں جبکہ انہیں تفتیشن کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔