Wednesday, October 20, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی : سکیورٹی اداروں کا آپریشن‘ خودکش بمبار سمیت 5افراد ہلاک‘ سب انسپکٹر شہید

راولپنڈی : سکیورٹی اداروں کا آپریشن‘ خودکش بمبار سمیت 5افراد ہلاک‘ سب انسپکٹر شہید
October 15, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی کے علاقے چکری میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ دو خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سب انسپکٹر شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جوڑیاں چکری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایک گاو¿ں میں سرچ آپریشن کیا۔ گاوں کا محاصرہ کرکے گھرگھرتلاشی لی گئی۔ اس دوران ایک گھر میں چھپے دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس سے ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر ارشاد شہید ہوگیا جبکہ تین اہلکار محسن، شاہد اور ابرار زخمی ہوگئے جس پر راولپنڈی سے مزید اہلکار طلب کئے گئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا لیا جس سے دو خواتین اور دو بچے بھی ہلاک ہو گئے۔ آپریشن کے دوران سکیورٹی اہلکاروں نے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق دہشت گرد پنجاب کے وزیرداخلہ شجاع خانزادہ پر خودکش حملے سمیت دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔ گھر سے اسلحہ اور بھاری مقدار میں بارودی مواد بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ گرفتار دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔