Saturday, January 28, 2023

راولپنڈی: زہریلی چائے پینے سے پانچ افراد بے ہوش ،ہسپتال منتقل

راولپنڈی: زہریلی چائے پینے سے پانچ افراد بے ہوش ،ہسپتال منتقل

 راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر زہریلی چائے پینے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد بے ہوش گئے متاثرہ افراد کو بے نظیر ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔

تفصیلات کےمطابق اڈیالہ روڈ پر رہاش پذیر خاندان نے  زہریلی چائے پی تو وہ بیہوش ہوگئے۔ جنھیں فوری طور پر قریبی نجی کلینک منتقل  کیا گیا ۔ حالت بحال نہ ہوئی تو انھیں بےنظیرہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔ ڈاکٹروں کا کہناہے کہ ایک بچے اور شخص کی حالت تشویش ناک ہے۔ متاثرہ افراد میں 75 سالہ محمد یعقوب 50 سالہ فرات بی بی، 17 سالہ بلال ،23 سالہ عائشہ،18 ماہ کا احمد شامل  ہے۔