Saturday, January 29, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی : رہائشی فلیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا‘ 9 افراد زخمی

راولپنڈی : رہائشی فلیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا‘ 9 افراد زخمی
December 20, 2015
راولپنڈی (92نیوز) راولپنڈی میں گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے 9 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے پاکستان ٹاﺅن کے ایک رہائشی فلیٹ میں سلنڈر پھٹنے سے زوردار دھماکا ہوا جس سے گھر میں موجود 9 افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ رہائشی فلیٹ کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئے۔ دھماکے کے فوری بعد مقامی افراد جائے حادثہ پر پہنچے اور زخمیوں کو ہسپتال پہنچانے کا کام شروع کر دیا۔ زخمیوں میں تین خواتین اور ایک بچی بھی شامل ہے۔ امدادی کارکنوں نے زخمیوں کو فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔