Monday, November 28, 2022

راولپنڈی : دو افراد نے خاتون کو آگ لگادی ،ملزمان گرفتار

راولپنڈی : دو افراد نے خاتون کو آگ لگادی ،ملزمان گرفتار
راولپنڈی(92نیوز) دو افراد نے خاتون کو آگ لگا دی پولیس نے ملزم گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق چونترا میں اڈیالہ روڈ پر ورکشاپ کے قریب مسلح افراد نے خاتون کو تیل چھڑک کر آگ لگا دی۔ جس سے اس کے جسم کا اسی فیصد حصہ جھلس گیا۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہولی فیملی اسپتال منتقل کر دیا گیاجہاں خاتون کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ پولیس نے چونترا تھانے کے قریب خاتون کو آگ لگانے کے الزام نے دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملزم اسد اور اس کے ساتھی کو ڈھوک راجگان سے گرفتارکیا گیا۔ ملزموں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔