Saturday, July 27, 2024

راولپنڈی : خواتین پر حملےکرنیوالا گروہ گرفتار

راولپنڈی : خواتین پر حملےکرنیوالا گروہ گرفتار
August 9, 2016
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی میں خواتین پر حملے کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے گروہ میں تین ملزم پکڑ لئے گئے ہیں۔ تفصیلا ت کے مطابق کچھ روز سے راولپنڈی میں دہشت کی علامات بنا ہوا گروہ پولیس نے پکڑ لیا ہے ۔ یہ گروہ خواتین پر تیز دھار آلے سے حملے کرکے انہیں شدید زخمی کردیتا تھا ۔ دو روز قبل بھی اسی گروہ نے تین نرسوں کو نشانہ بنایا تھا جن میں سے ایک نرس زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ دوسری زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا یہ تین رکنی گروہ تھا جو خواتین پر حملے کرتا تھا , تھانہ مورگاہ کے مطابق ملزمان کے حملے میں اب تک 15خواتین زخمی ہوچکی ہے۔