Sunday, September 25, 2022

راولپنڈی ، حنیف عباسی کواسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی ، حنیف عباسی کواسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا
راولپنڈی ( 92 نیوز) لیگی رہنما حنیف عباسی راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی  سے واپس اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔ حنیف عباسی کو عیدالاضحی سے قبل دل کی شریان بند ہونے پر آرآئی سی لایا گیا تھا جہاں دوران علاج ان کے دل میں اسٹنٹ ڈالا گیا۔ حنیف عباسی کو اینٹی نارکوٹیکس عدالت کی جانب سے ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔