راولپنڈی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازت کا انعقاد
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹرز میں تقریب تقسیم اعزازت کا انعقاد ہوا۔ اسٹریٹجک تنظیموں کے نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صدر مملکت کی جانب سےاعزازات چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے تقسیم کیے۔ جنرل ندیم رضا نے سائنسدانوں اور انجینئرز کی خدمات کو سراہا۔ تقریب میں تین خواتین سائنسدانوں سمیت 23 شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا۔