Friday, December 1, 2023

راولپنڈی: جوئے کےاڈےپر2گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق5زخمی

راولپنڈی: جوئے کےاڈےپر2گروپوں میں فائرنگ ایک شخص جاں بحق5زخمی
March 13, 2015
راولپنڈی(ویب ڈیسک)جوئے کے دوران دو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پانچ زخمی جبکہ پولیس معاملہ دبانےکی کوششیں کرتی رہی۔ ذرائع کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لالکڑتی میں جوئے کی محفل کے دوران دوگروپوں میں تصادم ہوا۔ اس تصادم کے دوران گولیاں چل گئیں  جس سے تین افراد زخمی ہو گئے واقعہ کے آدھے گھنٹے کے اندر دونوں گروپوں نے گورا قبرستان کے قریب پھر ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس سے مزید تین افراد زخمی ہوئے۔ تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم یاسرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  دم توڑ گیا۔ تھانہ سول لائن پولیس معاملے کو دبانے کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ پولیس حکام نے  موقف دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ راولپنڈی کے بینظیر اسپتال کے باہر بھی دونوں گروپوں میں دوبارہ تصادم کے خدشے کے باوجود سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں کیے گئے۔