Tuesday, November 30, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی : تیزرفتاری کے باعث وین کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 13زخمی

راولپنڈی : تیزرفتاری کے باعث وین کو حادثہ، ایک شخص جاں بحق، 13زخمی
August 27, 2015
راولپنڈی (92نیوز) روات کے قریب ٹریفک حادثے میں تیرہ مسافر زخمی جبکہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسافر وین کو تیزرفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔ مسافر وین گوجر خان سے راولپنڈی کی طرف آرہی تھی۔ ایدھی ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والوں کے نام عابدہ، ماریہ، نسرین، ارشد، جلیل، حنیف، کامران، تنویر، پروین، جاوید، صائمہ، ساجد، قمر بتائے گئے ہیں۔ ان تمام کی عمریں 25 سال سے 40 سال کے درمیان ہیں جبکہ ایک لیاقت نامی شخص جاں بحق ہوگیا ہے۔