Sunday, December 4, 2022

راولپنڈی ، تشدد کا شکار ہونے والی کم سن ملازمہ کنزہ کا 164 کا بیان ریکارڈ

راولپنڈی ، تشدد کا شکار ہونے والی کم سن ملازمہ کنزہ کا 164 کا بیان ریکارڈ
راولپنڈی (92 نیوز) تشدد کا شکار ہونے والی کم سن ملازمہ کنزہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا جبکہ میجر ڈاکٹر عمارہ کو تاحال گرفتار نہ کیا جا سکا۔ کم سن گھریلو ملازمہ کنزہ کا 164 کا بیان سول جج سمیرا عالمگیر کی عدالت میں ریکارڈ ہوا جہاں بچی نے تشدد سے متعلق اپنی روداد سنائی۔ کنزہ پر تشدد کرنے والے ملزم ڈاکٹر محسن ریاض نے عدالت سے رجوع کیا تو ایڈیشنل اینڈ سیشن جج طاہر اسلم نے پچاس ہزار کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ملزم کی عبوری ضمانت 29 اکتوبر تک منظور کر لی۔ بچی پر تشدد کرنے والی ملزمہ میجر عمارہ تاحال منظر عام سے غائب ہیں جبکہ پولیس کی جانب سے اسے گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ کنزہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو آفس منتقل کر دیا گیا۔