Saturday, July 27, 2024

راولپنڈی: بینظیر ایئرپورٹ پر پروازوں میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

راولپنڈی: بینظیر ایئرپورٹ پر پروازوں میں بم کی اطلاع جھوٹی نکلی، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار
March 22, 2016
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع کے باعث فلائیٹس تاخیر کا شکار ہوئیں۔ پروازوں کو روانگی سے قبل بی ڈی ایس نے کلیئر قرار دے دیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے تین طیاروں میں بم کی جھوٹی اطلاع ملی جس پر پروازوں کو روک لیا گیا، جس سے اندرون وبیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق بم ڈسپوزل سکواڈ کی جانب سے طیاروں کو کلیئر قرار دینے کے بعد روانہ کیا گیا جو اب جلد ہی اپنی منزل تک پہنچ جائینگی۔