Friday, October 7, 2022

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی

راولپنڈی: اڈیالہ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو پھانسی
راولپنڈی(ویب ڈیسک)راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قتل کے تین مجرموں کو  تختہ دار پر لٹکا دیا  گیا۔ پھانسی پانے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ اڈیالہ جیل میں صبح سویرے اصغرعلی اور غلام علی اور گلستان خان کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا گیا۔ اصغرعلی اورغلام علی دونوں سگے بھائی ہیں اور تھانہ جتلی میں قتل کے مقدمے میں انھیں سزائے موت کا حکم سنایا گیا تھا۔ جبکہ گلستان خان کے خلاف تھانہ کلر سیداں میں قتل کامقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پھانسی کے بعد میتیں ورثا کے حوالے کردی گئیں۔ تین روز میں اڈیالہ جیل میں نو مجرموں کوتختہ دار پر لٹکایا گیا جبکہ ایک مجرم کی پھانسی راضی نامہ ہونے پر موخر کر دی گئی۔