راولپنڈی اور شکارپور میں لڑائی جھگڑوں کے دوران 7 افراد قتل

راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی اور شکارپور میں لڑائی جھگڑوں کے واقعات میں 7 افراد قتل کردیئے گئے۔
راولپنڈی کے علاقے کلرسیداں میں راستہ کے تنازع پر چچا زاد بھائی کے ہاتھوں 4 افراد قتل جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب شکارپور کے نواحی علاقے میں دو گروپوں میں فائرنگ کے دوران 3 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 زخمی ہوگئے، لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔