Sunday, December 5, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 183 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آ گئے

راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 183 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آ گئے
October 27, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جڑواں شہروں میں ڈینگی مچھر تاحال آؤٹ آف کنٹرول ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران راولپنڈی اور اسلام آباد میں مزید 183 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ مثبت آ گئے۔

اسلام آباد میں ایک روز میں مزید 123 ڈینگی کیسز سامنے آ گئے۔ رورل ایریا سے 57 شہری علاقوں سے 66 ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سیزن میں 3 ہزار 206 ڈینگی کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ اسلام آباد میں ڈینگی سے  اب تک 11 اموات ہو چکی ہیں۔

راولپنڈی میں بھی  ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 60 مریض راولپنڈی کے الائیڈ اسپتالوں میں داخل ہیں۔ ہولی فیملی میں 31،  بینطیر اسپتال میں 18، ڈی ایچ کیو اسپتال میں 11 مریض لائے گئے۔ ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 196 ہو گئی ہے۔