Sunday, October 2, 2022

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش

راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش
اسلام آباد (92 نیوز) راولپنڈی، اسلام آباد اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش، نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی۔ جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، بھاری مشینری کی مدد سے نکاسی آب کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ ادھرسوات، صوابی اور دیگر کئی شہروں میں بادل برس پڑے، کراچی میں بھی بادلوں کے ڈیرے، بہاولپور میں گزشتہ شب ہونے والی بارش اور آندھی نے تباہی مچا دی۔