Tuesday, November 29, 2022

راولپنڈی آتشزدگی، جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد سپرد خاک، لاشیں بری طرح جھلسنے کے باوجود قابل شناخت تھیں:پوسٹ مارٹم رپورٹ

راولپنڈی آتشزدگی، جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد سپرد خاک، لاشیں بری طرح جھلسنے کے باوجود قابل شناخت تھیں:پوسٹ مارٹم رپورٹ
راولپنڈی (نائنٹی ٹو نیوز) راولپنڈی میں آگ لگنے کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے اسکیم تھری میں آتشزدگی کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والے ایک ہی خاندان کے سات افراد کی تدفین کر دی گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق تمام لاشیں بری طرح جھلس جانے کے باوجود قابل شناخت تھیں۔ ایم ایس ڈسٹرکٹ ہسپتال خالد رندھاوا کے مطابق یہ کہنا مشکل ہے کہ ان افراد کی موت آگ میں جلنے سے ہی ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے دل، معدہ اور خون کے نمونے لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں تاہم لیبارٹری رپورٹ آنے پر ہی موت کی وجہ کا حتمی طور پر تعین کیا جا سکے گا۔