Thursday, January 20, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق

راولپنڈی ، گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل کی طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق
September 28, 2018
راولپنڈی (92 نیوز) راولپنڈی میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سکستھ روڈ کے ہاسٹل میں ایک طالبہ پراسرار طور پر جاں بحق ہو گئی۔ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہاسٹل میں بی ایس کی طالبہ کی ہلاکت پر ساتھی طالبات سڑکوں پر آگئیں۔ انتظامیہ پر واقعے کو خود کشی کا رنگ دینے کا الزام لگا دیا۔ ان کا کہنا تھا ساتھی طالبہ عروج کی موت انتظامیہ کی غفلت سے ہوئی، رات کو طبیعت خراب ہوئی مگر اسے ہسپتال نہیں لے جایا گیا۔ کالج انتظامیہ کا مختلف ردعمل سامنے آیا اور تمام الزامات کو مسترد کر دیا۔  ہلاکت کو طبعی موت قرار دے دیا۔ کالج انتظامیہ نے موقف اختیار کیا کہ تحقیقات کیلئے کمیٹی بھی قائم کر دی۔ پولیس نے ہاسٹل وارڈن کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔ دوسری طرف جاں بحق طالبہ عروج کی پوسٹمارٹم رپورٹ آگئی۔ رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر تشدد کا کوئی نشان نہیں۔ موت کسی زہریلی چیز کھانےسے بھی نہیں ہوئی۔ عروج کی لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی واقعے کا نوٹس لے لیا۔