Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

راولپنڈی ، بہادر لڑکی نے موٹرسائیکل سوار ڈاکو پکڑ لیا

راولپنڈی ، بہادر لڑکی نے موٹرسائیکل سوار ڈاکو پکڑ لیا
January 18, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی میں لڑکی نے بہادری کی مثال قائم کردی اور موٹر سائیکل سوار ڈاکو پکڑ لیا۔ نیوٹاؤن کے ایف بلاک میں خاتون سے پرس چھیننے کی سی سی ٹی وی فوٹیج 92 نیوزنے حاصل کرلی ۔
دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون سے پرس چھین کر فرار کی کوشش مگر خاتون تے پیچھے بھاگ کر موٹر سائیکل گرا دی ، جس پر ڈاکو سڑک پر گر پڑے ۔


لڑکی نے دونوں ڈاکوؤں کو بیک وقت گریبان سے پکڑ لیا ۔ ایک ڈاکو خود کو چھڑا کر پیچھے بھاگا اور موٹر سائیکل اٹھانے لگا اتنے میں خاتون نے دوسرے ڈاکو کے چہرے پر چار پانچ تھپڑ جڑ دیئے ۔
خاتون نے بھاگ کر موٹرسائیکل اتھاتے ڈاکو کو بھی آہنی ہاتھوں سے لیا اور کراٹوں کی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا۔


شہریوں کے پہنچنے پر ایک ڈاکو فرار ہو گیا جبکہ دوسرے کو پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔