Tuesday, November 29, 2022

راولپنڈی:ڈھوک کالاخان سےلاپتہ ہونیوالے2بچے گوجر خان سےمل گئے

راولپنڈی:ڈھوک کالاخان سےلاپتہ ہونیوالے2بچے گوجر خان سےمل گئے
راولپنڈی(92نیوز)راولپنڈی کے علاقے ڈھوک کالا خان سےلاپتہ ہونے والے  دو بچے گوجر خان سے مل گئے دونوں بچےسکول سے چھٹی کے بعد  اپنی دادی کو ملنے  گوجر خان چلے گئے تھے۔ تفصیلات کےمطابق تھانہ صادق آباد کے علاقے ڈھوک کالا خان سے پانچویں جماعت کے زین اور داؤد گھر سے صبح  سکول گئے مگر چھٹی کے بعد گھر واپس نہیں آئے  بچوں کے والدین نے سب جگہ تلاش کرنے کے بعد  پولیس کو مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی۔ پولیس نے بچوں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دیکر قانونی کارروائی کی۔ پولیس کے مطابق زین اور داؤد سکول سے چھٹی کے بعد اپنی دادی کے گھر گوجر خان چلے گئےتھے۔