Friday, January 27, 2023

راولپنڈی،بینظر ائیرپورٹ پر دومسافروں میں جھگڑا، لہو لہان کر دیا

راولپنڈی،بینظر ائیرپورٹ پر دومسافروں میں جھگڑا، لہو لہان کر دیا
راولپنڈی ( 92 نیوز) راولپنڈی بینظیرائیرپورٹ پر امیگریشن لائن کی خلاف ورزی پر جھگڑا ہوگیا۔مسافروں نے ایک دوسرے کو مار مار کر لہولہان کر دیا، عورتیں بھی آپس میں لڑ پڑیں۔ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نے دونوں مسافروں  کوحراست میں لے لیا۔ ائیرپورٹ ذرائع  کے مطابق بے نظیرایئرپورٹ اسلام آباد میں امیگریشن کی لائن توڑ کر آگے نکلنے کی کوشش کے دوران لاؤنج میں  مسافر  گتھم گتھا ہوگئے۔ ۔لڑائی کے دوران لاتوں اور گھونسوں کا  آزادانہ استعمال کیا گیا ،مسافروں نے ایک دوسرے کو مار مار کر لہولہان کر دیا۔ جھگڑے کے دوران خواتین بھی میدان میں کود پڑیں جبکہ اس دوران  اے ایس ایف کا عملہ غائب ہو گیا ،لڑائی حد سے بڑھی تو اے ایس ایف حکام کو ہوش آیا اور مسافروں کو حراست میں لے کر کنٹرول روم منتقل کردیا۔ مزید تفتیش کے لئے معاملہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا  ہے۔