Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

راولپنڈی،پولیس تشدد سے زیر حراست نوجوان جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج

راولپنڈی،پولیس تشدد سے زیر حراست نوجوان جاں بحق، اہل علاقہ کا احتجاج
February 5, 2018

راولپنڈی ( 92 نیوز ) راولپنڈی پولیسکے  زیرحراست 23 سالہ نوجوان تشدد سے جاں بحق ہوگیا ۔ اہل علاقہ سڑکوں پر نکل آئے اور  تھانے کا گھیراؤ کر لیا ۔

راولپنڈی کے تھانہ گنج منڈی کی حدود سے 23 سالہ ریحان  عرف سانو کو پولیس نے شراب کے الزام میں گھر سے اٹھایا،بعد ازاں یہ جرم اتنا بڑا ثابت ہوا کہ ریحان پولیس تشدد کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

واقعہ رونما ہونے کے بعد اہل علاقہ  نے تھانہ گنج منڈی کا گھیراؤ کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج شروع کر د یا ،  پولیس اہلکاروں نے احتجاج کے خوف سے تھانے کے دروازے بند کردیئے۔

مقتول نوجوان کے ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ  پولیس نے  ریحان پر بد ترین تشدد کیا،جس کی وجہ سے اسکی موت ہوئی ۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ  ریحان کو اے ایس آئی عتیق نے شراب کے الزام میں حراست میں لیا تھا کہ  اچانک طبعیت خراب  ہونے  ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا۔ پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ہی  موت کا تعین ہو ہوسکے گا۔