Friday, September 20, 2024

راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک مزدور شہید

راولاکوٹ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک مزدور شہید
February 22, 2018

اسلام آباد (92 نیوز) لائن آف کنٹرول پر راولا کوٹ سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے ایک مزدور شہید ہونے پر پاکستان نے بھارت سے شدید احتجاج کیا اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ۔
ڈی ساؤتھ ایشیا ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کے حوالے کیا ۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا جانا قابل مذمت ہے ۔ بھارتی فوج کا معصوم، نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانی اقدار اور عالمی قوانین کے منافی ہے ۔
پاکستان نے مطالبہ کیا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی پاسداری کرے ۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت 391 بار سیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کر چکا ہے جس کے دوران سولہ شہری شہید،65 زخمی ہو چکے ہیں ۔