Wednesday, December 8, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا مشہود کا سکولز ایجوکیشن کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ

رانا مشہود کا سکولز ایجوکیشن کے علاوہ تمام وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ
March 29, 2016
لاہور (92نیوز) وزیرتعلیم پنجاب رانا مشہود نے سپورٹس، ہائر ایجوکیشن، یوتھ افیئرز اور آرکیالوجی کے قلم دان چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رانا مشہود کے پاس اس وقت چھ وزارتوں کے قلمدان ہیں اور وہ زیادہ کام کی وجہ سے دباو¿ میں تھے۔ اس لیے انہوں نے اضافی وزارتیں چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر نے ایک سے زائد وزارتوں سے استعفیٰ دیدیا ہے اور وہ صرف سکولز ایجوکیشن کی وزارت پاس رکھیں گے۔ رانامشہود کے قریبی ذرائع نے وزارتیں چھوڑنے کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رانا مشہود نے استعفیٰ نہیں دیا۔ ان کے پاس اس وقت پانچ وزارتوں کے قلمدان ہیں۔ ان وزارتوں میں ہائر ایجوکیشن‘ سیاحت‘ آرکیالوجی‘ سپورٹس اور تعلیم کی وزارتیں ہیں۔