Tuesday, December 7, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا شمیم کے انکشاف پر توہین عدالت کیس، میرشکیل الرحمٰن، انصار عباسی اور عامر غوری کو شوکاز نوٹسز

رانا شمیم کے انکشاف پر توہین عدالت کیس، میرشکیل الرحمٰن، انصار عباسی اور عامر غوری کو شوکاز نوٹسز
November 16, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشاف پر توہین عدالت کیس میں میرشکیل الرحمٰن، انصار عباسی اور عامر غوری کو شوکاز نوٹسز جاری کردیئے گئے۔

سابق چیف جسٹس گلگت بلتستان رانا شمیم کے انکشاف پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 7 روز میں تحریری طور پر جواب طلب کر لیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے خبر کے ذریعے عدالت اور ججز کی ساکھ پر سوال اٹھایا گیا، اگر مجھے اپنے ججز پر اعتماد نہ ہوتا تو یہ توہین عدالت کی کارروائی نہ کرتا۔ اگر عوام کا اعتماد عدلیہ پر بحال نہ ہوا تو معاشرے میں انتشار پیدا ہو گا۔