Sunday, September 25, 2022

سیاسی رہنماؤں کی رانا ثنا کے استعفے کے معاملے میں پیر آف سیال کی حمایت

سیاسی رہنماؤں کی رانا ثنا کے استعفے کے معاملے میں پیر آف سیال کی حمایت

ملتان ( 92 نیوز ) ختم نبوت کے معاملے پر پیر آف سیال شریف خواجہ پیر حمید الدین کے رانا ثنا اللہ کے استعفے کے مطالبے کی حمایت میں کئی سیاسی رہنما بھی سامنے آگئے ۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے پیر حمیدالدین سیالوی کے مؤقف کی حمایت کردی۔
شیخ رشید نے کہا کہ رانا ثنا اللہ کا استعفے کا مطالبہ جائز ہے۔ ختم نبوت کے اصل ملزم نوازشریف ہے جس کا گھیراؤ کریں گے ۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے شیخ رشید نے کہا کہ قوم لاہور آنے کیلئے تیاری کرے ۔ حکمرانوں کا گلی گلی گھیراؤ کریں گے ۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف رانا ثنا کے سلطانی گواہ بننے کے خوف سے استعفیٰ نہیں لے رہے۔
پی ٹی آئی کےرہنما اعجاز چودھری نے پیر آف سیال سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے پیر حمیدالدین سیالوی سے وعدہ خلافی کی اُنہیں رانا ثنا اللہ کا استعفی پیش کرنا چاہیے ۔
دوسری طرف پی پی پی کے رہنما شوکت بسرا نے 92 نیوز سے بات کرتے ہوئے جہاں شہازشریف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا وہیں پیر آف سیال شریف کے مطالبے کو درست قرار دیا ۔