Wednesday, September 18, 2024

رانا ثنا اللہ کو میچ فکس کر کے دیا جا رہا ہے ، صاحبزادہ حامد رضا

رانا ثنا اللہ کو میچ فکس کر کے دیا جا رہا ہے ، صاحبزادہ حامد رضا
June 7, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز)  سربراہ سنی اتحاد کونسل  پاکستان صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو میچ فکس کر کے دیا جا رہا ہے  مگر ہم انہیں الیکشن جیتنے نہیں دیں گے ۔ صاحبزادہ حامد رضا کا مزید کہنا تھا کہ میچ فکسرز کے نام سپریم کورٹ میں دیں گے ، ہمارے پاس ایسے شواہد ہیں کہ لوگ اصغر خان کیس کو بھی بھول جائیں گے ۔ صاحبزادہ حامد رضا نے دعویٰ کیا کہ پلان کا علم ہونے پر انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں ۔سنی اتحاد کونسل پاکستان نے ملک بھر سے امیدوار لانے کا بھی اعلان ک ردیا۔