Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا ثنا اللہ کو اپنے آبائی حلقے پی پی 113 میں بد ترین شکست ، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج

رانا ثنا اللہ کو اپنے آبائی حلقے پی پی 113 میں بد ترین شکست ، غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج
July 26, 2018
فیصل آباد ( 92 نیوز ) سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو اپنے ہی آبائی حلقے پی پی 113 میں بد ترین شکست ہو گئی ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق  رانا ثنا اللہ کے مقابلے پر پاکستان تحریک انصاف کے میاں وارث عزیز 61 ہزار 41 ووٹ لے کر  جیت گئے جب کہ رانا ثنا اللہ  56 ہزار 54 ووٹ لے کر الیکشن ہار گئے ۔ رانا ثنا اللہ اپنے آبائی پولنگ بوتھ سے ہی جیتنے میں ناکام رہے ۔ غیر حتمی ، غیر سرکاری نتائج کے مطابق رانا ثنا اللہ پی پی 133 سے اپنے ہوم پولنگ اسٹیشن  سے صرف 285 ووٹ حاصل کر سکے جب کہ ان کے مخالف پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار میاں وارث نے 410 ووٹ حاصل کئے ۔