Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

رانا ثنااللہ کا ماضی بھی سنگین الزامات کی زد میں رہا

رانا ثنااللہ کا ماضی بھی سنگین الزامات کی زد میں رہا
July 2, 2019
لاہور ( 92 نیوز) رانا ثنا اللہ ماضی میں بھی سنگین الزامات کی زد میں رہے ہیں۔منشیات فروشوں  سے رابطے ہوں یا بھتہ خوروں کی پشت پناہی  ، اور تو اور راناثنااللہ پر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کے الزامات بھی لگتے رہے ۔ منشیات رکھنے کے الزام میں پکڑے گئے  رانا ثنا اللہ ماضی میں بھی سنگین الزامات کی زد میں رہےہیں۔ لاہور میں سانحہ ماڈل ٹاؤن ہوا تو رانا ثنااللہ اس وقت وزیر قانون پنجاب تھے  ، انہیں 14 افراد کے قتل کے الزام میں نامزد  کیا گیا۔ یہی نہیں بدنام زمانہ ٹارگٹ کلر نوید کمانڈو نے رانا ثنا اللہ پر ٹارگٹ کلنگ کا الزام بھی عائد کیا۔ رانا ثنااللہ کے کارناموں کی گواہی مسلم لیگ نون کے اہم رہنما اور فیصل آباد میں رانا ثنا اللہ کے سیاسی حریف چودھری شیر علی بھی  دے چکے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کارکن حق نواز  کا  قتل ہو یا عمران خان کی فیصل آباد آمد پر جوتا مارنے کی کوشش ، ان سب  کا الزام بھی رانا ثنا اللہ  پر ہی لگا۔ رانا ثنا اللہ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر ہیں اور فیصل آباد سے قومی اسمبلی کی نشست پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے ۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔