Sunday, October 2, 2022

رانا ثنااللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو دھرنے کی قیادت خود کروں گا، حمید الدین سیالوی

رانا ثنااللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو دھرنے کی قیادت خود کروں گا، حمید الدین سیالوی

سرگودھا (92 نیوز) پیر آف سیال شریف خواجہ حمید الدین سیالوی نے کہا ہے کہ اگر تین دسمبر تک صوبائی وزیر قانون رانا ثناللہ نے استعفیٰ نہ دیا تو خود دھرنے کی قیادت کرنے لاہور جاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ہیمیں رانا ثنا اللہ کی وضاحت نہیں، تین دسمبر تک استعفیٰ چاہیے۔ دوسری طرف موسم کی سختیوں کے باوجود دھرنے کے شرکا پرعزم ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ رانا ثنا اللہ فوری طور پر استعفیٰ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺ کے دھرنے میں بارہ ربیع الاول کے جلوس پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر بڑے اجتماع سے مولانا اشرف آصف جلالی خطاب کریں گے۔

دوسری طرف مال روڈ پر دھرنے کی وجہ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔