Tuesday, October 4, 2022

رانا ثناء کا حکومت پر اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام

رانا ثناء کا حکومت پر اپوزیشن کیخلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام
لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنماء رانا ثناء اللہ نے حکومت پر اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں کا الزام عائد کردیا۔ رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو میں بولے حکومت کا فوکس صرف اپوزیشن پر ہے، وزیر اعظم  بجٹ پر تقریر میں بھی کہتے ہیں پانچ، چھ آدمیوں کو نہیں چھوڑوں گا۔ انہوں نے مز ید کہا کہ نفرت، انتقام اور تکبر سے حکومت نہیں چل سکتی، موجودہ حکومت نے پی آئی اے کو دفن کر دیا، دنیا بھر میں ملک کی بدنامی ہوئی، وزیر ہوا بازی اور وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔ ن لیگی رہنماء نے مزید کہا کہ آٹے کے بحران سے ملک میں انارکی پھیل سکتی ہے۔ حکومت کو اس حوالے سے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہیئں۔