Friday, February 23, 2024

رانا ثناء اللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا

رانا ثناء اللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا
December 26, 2019
لاہور (92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ  کی جانب سے ضمانت کا تحریری فیصلہ آنے کے باوجود رانا ثناء اللہ کی رہائی کا معاملہ لٹک گیا ، انسداد منشیات کی عدالت کے جج رخصت پر ہیں ۔ انسداد منشیات کی عدالت کے جج  کے رخصت پر ہونے کے باعث  راناثناء اللہ کے ضمانتی مچلکے آج بھی جمع نہ ہونے کا امکان ہے ، رانا ثناء اللہ نے آج ہی رہائی کے لئے عدالت میں متفرق درخواست دائرکردی۔ درخواست میں رانا ثناء اللہ نے موقف اپنایا کہ  انسداد منشیات کی عدالت کے جج رخصت پرہیں ، رہائی میں تاخیر ہو رہی ہے ، مچلکوں کی تصديق کے بعد ہی رہائی کی روبکار جاری ہوسکتی ہے، قانون کے تحت ضمانت کے بعد ملزم کو قید نہیں رکھا جاسکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ  ہائیکورٹ خود ہی ضمانتی مچلکے وصول کرکےروبکارجاری کرے۔