Thursday, December 1, 2022

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری ‏

رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر فریقین کو نوٹسز جاری ‏
لاہور ( 92 نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں منشیات اسمگلنگ کیس میں گرفتار رانا ثناء اللہ کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے گئے ۔ جسٹس چودھری مشتاق احمد نے رانا ثناء اللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت کی ،  رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست میں اے این ایف کے تفتیشی افسر کو فریق بنایا گیا  ۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ  حکومت پر سخت تنقید کرتا رہا ہوں،  اسی لئے منشیات اسمگلنگ کا جھوٹا مقدمہ بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں التجا کی گئی کہ  منشیات اسمگلنگ کے مقدمہ میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی۔