رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست عدالت نے منظور کرلی

لاہور (92 نیوز) رانا ثناء اللہ کے وکلاء کی جانب سے اُن کی حاضری معافی کی درخواست عدالت میں جمع کرادی گئی۔
رانا ثنا اللہ کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ کورونا وائرس کے خدشہ کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔ عدالت نے رانا ثناء اللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت کی جانب سے آئندہ سماعت پر وکلاء کو حتمی بحث کیلئے طلب کر لیا گیا۔ کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کردی گئی۔